ٹاپ مضامین دریافت کریں

عام سوالات

  • میں Exness کے شراکت داری کے پروگرام میں کیسے شامل ہوسکتا ہوں؟

    آپ ہماری ویب سائٹ پر سائن اپ کر کے Exness کے شراکتی پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ کو متعارف کروانے والا بروکر (Ib) یا ڈیجیٹل ایفلیٹس کے تحت منتخب کرنا ہوگا کہ آپ کس پروگرام میں سائن اپ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کے سائن اپ کرنے کے بعد ایک منفرد شراکت دار لنک بنا دیا جائے گا اور آپ کیلئے آپ کے شراکت دار کے ذاتی علاقے میں دستیاب ہوگا تاکہ آپ اپنے روابط کے نیٹ ورک کے ساتھ شیئر کر سکیں یا کلائنٹس کو متوجہ کرنے کیلئے اپنی ویب سائٹ پر پبلش کر سکیں۔

  • کیا اس بات کی کوئی حد ہے کہ کوئی کلائنٹ ایک PA پر کتنے پارٹنرز رکھ سکتا ہے؟

    نہیں، ایسی کوئی حد نہیں ہے۔ لیکن جب کسی مخصوص پارٹنر کے تحت ایک ذاتی علاقہ (PA) رجسٹر کیا جاتا ہے، تو کلائنٹ کو اسے تبدیل کرنے کے لیے سپورٹ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ کلائنٹ خود دستی طور پر ایسا نہيں کرسکتا۔

    نوٹ کریں کہ ڈیجیٹل افیلیئٹس کے تحت کلائںٹس کے لیے پارٹنرز کی تبدیلی کا اختیار لاگو نہیں ہوتا۔

    آپ پارٹنر لنکس کے بارے میں یہاں پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔

  • کیا مجھے خود اپنی ٹرانزیکشنز کیلئے انعامات موصول ہو سکتے ہیں؟

    اپنے شراکت دار لنک کے ذریعے نیا ذاتی علاقہ بنانا آٹو ریفرل کہلاتا ہے اور Exness میں سختی سے ممنوع ہے۔ ہمارا سسٹم ایسے صارفین کا خود بخود تعین کرتا ہے جو اپنی ہی ٹرانزیکشنز سے کمیشن کمانے کیلئے اپنا شراکت دار لنک استعمال کرتے ہیں۔ Exness ایسا کرنے والے کلائنٹس کو کمیشن کی ادائیگی روکنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    شراکت دار لنکس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ کرم یہ لنک فالو کریں۔

  • کیا میں اپنا متعارف کروانے والے بروکر (IB) کا شراکت داری کا اسٹیٹس کھو سکتا ہوں؟

    جب آپ کو متعارف کروانے والے بروکر (IB) پر پروموٹ کر دیا جائے تو یہ اہم ہے کہ آپ اکاؤنٹ کے تقاضے برقرار رکھیں تاکہ آپ اسٹیٹس نہ کھو دیں۔ ہمارے KAMs (کلیدی اکاؤنٹ مینیجر) باقاعدگی سے تمام اکاؤنٹس مانیٹر کرتے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ IBs ضروری تقاضوں پر پورا اتر رہے ہیں۔ اگر کوئی اکاؤنٹ تقاضوں پر پورا نہیں اترتا ہے تو اسے خود بخود کارکردگی میں بہتری آنے تک نچلے اسٹیٹس پر ڈاؤن گریڈ کر دیا جاتا ہے۔

  • کیا Exness رعایت کی اجازت دیتی ہے؟

    جی ہاں، Exness 'خودکار ریبیٹ' فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے شراکت دار اپنے انعام کا ایک حصہ (جو 100% تک بھی ہو سکتا ہے) اپنے کلائنٹس کو واپس ادا کر سکتے ہیں۔ ریبیٹس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ریبیٹس کا نظم کرنا اور ریبیٹس کا علاقہ دریافت کرنا کے بارے میں پڑھیں۔

    اپنی ریبیٹس کی ادائیگیوں کو دیکھنے کے لیے، آپ اپنے PA میں اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت پر بھی جا سکتے ہیں۔

  • شراکت داری اور IBs کے بیچ کیا فرق ہے؟

    پارٹنرز وہ کلائنٹس ہیں جنہوں نے ہمارے پارٹنرشپ پروگرامز کے تحت سائن اپ کیا ہو یعنی متعارف کروانے والا بروکر پروگرام یا ڈیجیٹل ایفیلٹس پروگرام۔

    اوپر بیان کیے گئے دونوں پروگرامز کے تحت، ہمارے پاس شراکت داری کی مختلف سطحیں ہیں جو انعامات کے مختلف پروگرامز اور معاوضہ کے لحاظ سے ہوتی ہیں۔

    متعارف کروانے والا بروکر یا IB IB پروگرام کے تحت شراکت داری کی سطح ہے جو پارٹنرشپ کی ایک جدید سطح ہے جس کے ساتھ مختلف ترغیبات ملتی ہیں جیسے کہ زیادہ پے آؤٹ اور اضافی پروموشنل مواد وغیرہ۔ آپ اس لنک پر کلک کر کے IB اسٹیٹس حاصل کرنے کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

دیگر ہیلپ سینٹرز