Exness پر دستیاب تمام ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی جامع فہرست یہ ہے:
MetaTrader 4
MT4 یا MetaTrader 4 دنیا کا نمایاں ترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جسے سہولت بخش اور سب سے زیادہ فنکشنز پر مشتمل ہونے کی وجہ سے پروفیشنل ٹریڈرز ترجیح دیتے ہیں۔
اس کے کچھ فوائد یہ ہیں:
- استعمال میں آسان اور محفوظ
- تقریباً کوئی بھی تجارتی حکمت عملی لاگو کرنے کی صلاحیت
- اکاؤنٹ کی سبھی اقسام ٹریڈ کرنے کیلئے موزوں
MetaTrader 5
یہ ففتھ جنریشن ٹریڈنگ پلیٹ فارم MetaQuotes Software Corp کی طرف سے MT4 کا بہتر ورژن ہے۔ MT5 میں، آپ کو نہ صرف بہتر ٹرمینل انٹرفیس ملے گا بلکہ بہتر پیداواریت اور کارکردگی بھی ملے گی۔
ٹاپ خصوصیات:
- MT4 کو درپیش کسی بھی مسئلے کا خاتمہ کرتا ہے جس سے زیادہ جدید ٹریڈنگ روبوٹس اور اسکرپٹس استعمال کرنے کی سہولت ملتی ہے۔
- بہت سے مختلف اشارے، تجزیاتی ٹولز اور آبجیکٹس۔
- 2 اضافی زیر التوا آرڈر کی اقسام کے ساتھ زیادہ ٹریڈنگ آپشنز
MT4 اور MT5 دونوں ڈیسک ٹاپس (Windows اور Mac) اور موبائل ڈیوائس (صرف Android) کیلئے دستیاب ہیں۔ دونوں پلیٹ فارمز کے تفصیلی موازنے کیلئے، ہم اپنا MT4 بمقابلہ MT5 کی تفصیلات پڑھنے کی تجویز دیتے ہیں جس میں خصوصیات کا براہ راست موازنہ کیا گیا ہے۔
WebTerminal
MetaQuotes کی طرف سے آفر کردہ یہ آن لائن ٹریڈنگ ٹرمینل ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارمز (MT4 اور MT5) کا آن لائن ورژن ہے۔
کچھ اہم خصوصیات یہ ہیں:
- ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو اس پلیٹ فارم کو سب سے زیادہ قابل رسائی دستیاب پلیٹ فارم بناتا ہے۔
- MetaQuotes کی طرف سے بنایا گیا ہے جو اسے قابل اعتماد، تیز اور صارفین کیلئے باآسانی قابل استعمال بناتا ہے۔
- اس میں وہ تمام بنیادی فنکشنز جو آپ کو مؤثر طریقے سے تجارت کرنے کیلئے درکار ہیں نیز یہ تمام براؤزر اور آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتا ہے۔
ویب ٹرمینل پر تفصیلی نگاہ ڈالنے کیلئے لنک فالو کریں۔
MultiTerminal
صرف MT4 فریم ورک میں دستیاب یہ پلیٹ فارم جو اہم فائدہ فراہم کرتا ہے وہ ٹریڈنگ اکاؤںٹ کے نظم کی بے شمار خصوصیات فراہم کرنا ہے یعنی 128 تک حقیقی اکاؤنٹس اور 10 ڈیمو اکاؤنٹس پر بیک وقت تجارت کرنے کی صلاحیت (یہ اکاؤںٹس ایک ہی سرور پر کھلتے ہیں)۔ تاہم تجزیاتی آلات جیسے کہ چارٹس اور ماہر مشیران (EAs) دستیاب نہیں ہیں۔
یہ پلیٹ فارم صرف Windows کیلئے دستیاب ہے اور استعمال کرنے کیلئے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
MultiTerminal پر تفصیلی نگاہ ڈالنے کے لیے لنک فالو کریں۔
Exness پلیٹ فارمز
Exness ٹریڈرز کیلئے کسٹم بلٹ آپشنز، بشمول Exness Trade موبائل ایپ، Exness Terminal آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور سوشل ٹریڈنگ موبائل ایپ آفر کرتی ہے۔
Exness Trade
Exness Trade ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو آپ کے ذاتی علاقہ اور ٹریڈنگ سرگرمیوں تک رسائی فراہم کرتی ہے، ایک ہی جگہ سے اور چلتے پھرتے۔ ان ہاؤس بنائی گئی اس ایپلیکیشن میں تمام ضروری چیزیں جیسے کہ کینڈل اسٹکس، اشارے اور کیلکولیشن کے ٹولز ہیں نیز یہ صارفین کیلئے مکمل طور پر باآسانی قابل استعمال ہے۔
Exness ٹرمینل
Exness Terminal ایک کسٹم، براؤزر پر مبنی MT5 ٹرمینل ہے جو ہمارے ڈویلپرز نے ان ہاؤس بنایا ہے تاکہ ایک ایسے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر آن لائن ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے (بغیر ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کیے) جو ہمارا اپنا ہے۔
اہم خصوصیات:
- ڈاؤن لوڈ یا انسٹالیشن کی ضرورت نہیں ہے
- سبھی MT5 اکاؤنٹس پر ٹریڈ کر سکتے ہیں، اکاؤنٹ کی قسم سے قطع نظر۔
- 50 سے زائد ڈرائنگ ٹولز اور 100 سے زائد اشارے دستیاب ہیں۔
Exness Terminal سے متعلق تفصیلی مضمون کیلئے لنک فالو کریں۔
سوشل ٹریڈنگ
Social Trading موبائل ایپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سرمایہ کاران فعال تاجروں (جو حکمت عملی کے فراہم کنندگان کہلاتے ہیں) کی نقل کرتے ہیں تاکہ دونوں قابل منافع تجارتوں سے ممکنہ طور پر کما پائیں۔ سوشل ٹریڈنگ میں اس کا اپنا بلٹ-ان تجارتی پلیٹ فارم شامل نہیں ہوتا ہے، لیکن جب سرمایہ کاران تجارت کی نقل کرتے ہیں تو یہ اس کے بطور کام کرتا ہے۔
ہم تجویز کرتے ہیں کہ سوشل ٹریڈنگ کے تعارف کیلئے لنک فالو کریں۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.