اپنے کمیشن کے پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں؟ پریشان نہ ہوں، ہم نے رکاوٹ کی ممکنہ وجوہات کی ایک غیر جامع فہرست تیار کی ہے۔
عمومی وجوہات
- کیلکولیٹ کردہ انعام شراکت دار کے اکاؤنٹ کی کرنسی کے 0.01 یونٹس سے کم ہے۔
- اسپائک کے دوران انجام دیئے جانے کے سبب کلائنٹ کے ٹرانزیکشنز منسوخ ہو گئے۔
- کلائنٹ جس اکاؤنٹ سے تجارت کر رہا ہے وہ صرف ورچؤل فنڈز (بونسز) پر مشتمل ہے۔
- ممکن ہے کلائنٹ نے 'کلوز بائی' کا آپشن استعمال کرتے ہوئے ایک آرڈر کو بند کیا ہو جس کے سبب دوسرا آرڈر 0 والیوم کے ساتھ تخلیق ہوتا ہے۔ 0 والیوم والے ایسے آرڈرز کے لیے کوئی کمیشن ادا نہیں کیا جائے گا۔
- اگر آپ خود اپنے شراکت دار لنک پر جا کرخود اپنی تجارت سے کمیشن کمانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس کے لیے انعام نہیں دیا جائے گا۔ اسے خود کا حوالہ کہا جاتا ہے اور یہ Exness میں ممنوع ہے۔
- کلائنٹس کو ٹریڈنگ اکاؤنٹ شراکت دار لنک کے ذریعے متعارف کروایا گیا تھا (یہ 2021 سے رجسٹر ہونے والے شراکت داران کیلئے قابل اطلاق ہے)۔
ہمارے شراکت کے اقرار نامہ کے لحاظ سے وجوہات
- شراکت دار اکاؤنٹ یا کوئی دیگر اکاؤنٹ جس کا انتظام یا کنٹرول شراکت دار یا شراکت دار کو تفویض کردہ کسی بھی متعارف کردہ کلائنٹس کے ذریعے کیا جاتا ہے، اسے کمپنی کے ذریعے مشتبہ مانا جاتا ہے۔
- کمپنی یہ تعین کرتی ہے کہ شراکت دار انعام فریب کارانہ یا غیر قانونی یا جعلی اعمال سے براہ راست یا بلاواسطہ طور پر متعلق سرگرمی کے ذریعے حاصل کیا گيا ہے۔
- متعارف کردہ کلائنٹس شراکت دار کمیشن بنانے کے لیے بد نیتی سے اعمال انجام دے رہے ہیں۔
- اکاؤنٹ (شراکت دار کا ذاتی علاقہ) متعدد وجوہات کی بنا پر Exness کی جانب سے ختم ہوگیا تھا۔
- شراکت دار اکاؤنٹ، یا کوئی اکاؤنٹ جسے شراکت دار یا راغب کردہ کلائنٹ اکاؤنٹ کے نام پر برقرار رکھا گیا ہو، اسے بلاک کردیا جاتا ہے یا اس طریقے سے آرکائیو میں رکھ دیا جاتا ہے جو قابل اطلاق ہونے کی صورت میں اس معاہدے کے سیکشنز یا کمپنی اور کلائنٹ کے درمیان ہوئے کلائنٹ کے معاہدے اور عمومی کاروباری شرائط کے "کلائنٹ اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بلاک کرنے" اور "غیر فعال اور بے عمل کلائنٹ اکاؤنٹس" کے ذریعہ مطلوب ہوں۔ اس شق کے ضوابط کا اطلاق آرکائیو کرنے اور/یا شراکت دار اکاؤنٹس یا شراکت دار کے نام پر برقرار رکھے گئے کسی اکاؤنٹ یا شراکت دار سے جڑے متعارف کردہ کلائنٹس کو بلاک کرنے کی پوری مدت کے لیے ہوتا ہے۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.