Exness شراکت داری API آپ کو شراکت دار کے ذاتی علاقہ کی تمام خصوصیات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ آپ:
- معیاری یا محفوظ مجازیت سیٹ کر سکتے ہیں
- کلائنٹس کو ریبیٹس تفویض اور ادا کریں
- اشتہاری مہمات بنا سکتے ہیں اور ان کا نظم کر سکتے ہیں
- شراکت داری کی رپورٹس کیلئے ڈیٹا جنریٹ کر سکتے ہیں
- پرومو سیکشن تک رسائی کر سکتے ہیں
اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟
یہ ان پارٹنرز کے لیے بے حد کارآمد ہو سکتی ہے جو ذاتی علاقہ (PA) میں دستیاب ڈیٹا کا استعمال مختلف شکل میں کرنا چاہتے ہیں۔
مثلاً، کوئی پارٹنر متعدد بروکرز کے ساتھ کام کرتا ہے اور اس نے متعدد بروکرز سے ڈیٹا جمع کر کے خود اپنی سائٹ بنا لی ہے؛ API اسے ہمارے سسٹم میں لاگ ان کیے بغیر PA میں موجود سارا ڈیٹا استعمال کرنے میں مدد کرے گی۔
آغاز کرنے سے قبل
Exness شراکت داری کا API استعمال کرنا شروع کرنے اور اپنا لاگ ان اور پاس ورڈ حاصل کرنے کیلئے آپ کو پہلے ہماری ویب سائٹ https://www.exnessaffiliates.com پر اپنا ذاتی علاقہ رجسٹر کرنا ہو گا۔
مجازیت
Exness شراکت داری کی API سروس میں لاگ ان کرنے کیلئے:
- https://my.exnessaffiliates.com/api/schema پر جائیں اور /api/auth مجازیت کا طریقہ استعمال کریں۔
- وہ ای میل اور پاس ورڈ درج کریں جو آپ نے اپنا پارٹنر کا ذاتی علاقہ سیٹ اپ کرتے ہوئے استعمال کیا تھا۔
- Try it out! پر کلک کریں
آپ کو جنریٹ کردہ مجازیت کا ٹوکن Response Body کے نیچے دکھائی دے گا:
- اس کے بعد، بالائی دائیں کونے میں مجاز ٹھہرائیں پر کلک کریں، ٹوکن سنٹیکس JWT TOKEN_VALUE درج کریں اور مجاز ٹھہرائیں پر کلک کریں۔
آپ اس طریقے کے ذریعے اپنی مجازیت کی توثیق کر سکتے ہیں: /api/partner/summary/۔
خرابی کے کوڈز
یہ وہ خرابی کے کوڈز ہیں جو آپ کو موصول ہو سکتے ہیں:
خرابی کا کوڈ | اسٹیٹس کوڈ | خرابی کا پیغام |
---|---|---|
AuthenticationFailed | 401 | تصدیق کی غلط اسناد |
MethodNotAllowed | 405 | طریقہ "{method}" کی اجازت نہیں ہے |
NotAcceptable | 406 | درخواست قابل قبول نہیں ہے |
NotAuthenticated | 401 | تصدیق کی اسناد فراہم نہیں کی گئی تھیں |
NotFound | 404 | پتہ نہیں چلا |
ParseError | 400 | غیر قانونی درخواست |
PermissionDenied | 403 | آپ کو اس عمل کو انجام دینے کی اجازت نہیں ہے |
Throttled | 429 | درخواست غیر مجاز ہو گئی |
TokenExpired | 401 | ٹوکن کی میعاد ختم ہو گئی |
UnsupportedMediaType | 415 | غیر تائید یافتہ میڈیا ٹائپ "{media_type}" زیر درخواست ہے |
ValidationError | 400 | خراب درخواست |
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.